بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قومی ورکنگ کمیٹی کا دو روزہ اجلاس آج
صبح دس بجے سے یہاں شروع ہو رہا ہے جس میں کالے دھن اور بدعنوانی پر مودی
حکومت کے ڈھائی سال
کی کوششوں سے متعلق ایک قرارداد منظور کی جائے گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق قومی مجلس عاملہ میں دو تجاویز پیش کی جائيں گي۔سیاسی تجویزکے ساتھ اقتصادی تجویز بھی زیر بحث آئے گی۔